11 مارچ 2015 - 18:46
ایران اور پانچ جمع ایک مذاکرات کا نیا دور اتوار سے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کا نیا دور اتوار سے شروع ہوگا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مرضیہ افخم نے بدھ کے روز پریس بریفننگ کے دوران اتوار سے شروع ہونے والے ایٹمی مذاکرات کے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ظریف آئندہ اتوار کی شام سوئزرلینڈ کے شہر لوزان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے مذاکرات کریں گے- انہوں نے کہاکہ پیر کے دن اسلامی جہوریہ ایران کےوزیر خارجہ کے ساتھ جرمنی،برطانیہ اور فرانس کے وزرا خارجہ کے ساتھ برسلز میں مذاکرات ہونگے- ان مذاکرات میں یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فڈریکا موگرینی بھی شرکت کریں گی- مرضیہ افخم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان خارجہ سیکریٹریوں اور ماہرین کی سطح پر بھی لوزان میں مذاکرات شروع ہونگے اور ڈاکٹر محمد جواد ظریف برسلز میں تین یورپی ملکوں کے وزرا خارجہ اور فڈریکا موگرینی کے ساتھ گفتگو کرنے کے بعد مذاکرات جاری رکھنے کے لئے دوبارہ لوزان واپس جائیں گے- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ کی ترجمان نے اتوار سے شروع ہونے والے مذاکرات میں ایران کی ٹیم کے بارے میں کہاکہ یہ ٹیم ان ہی افراد پر مشتمل ہوگی جنہوں نےگذشتہ دو دور میں مذاکرات کئے ہیں- واضح رہے گذشتہ دو دوروں کے مذاکرات میں ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے بھی شرکت کی تھی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲